اسلام آباد: چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ (ایوان بالا) کون ہوگا؟ دونوں کا تعلق حکومت سے ہوگا؟ یا وہ اپوزیشن جماعتوں کے سیاسی اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے ہوں گے؟ فیصلہ آج ہوگا۔
خبر کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے مظفر شاہ سینیٹ اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ افسر ہیں۔
حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اورمرزا محمدآفریدی کےکاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔ یوسف رضاگیلانی اورمولاناعبدالغفورحیدری کےکاغذات بھی منظور ہو گئے۔
سینیٹ کے طلب کردہ اجلاس میں سب سے پہلے نومنتخب 48 سینیٹرز اپنے عہدے کا حلف لیا ہے۔ حلف کے بعد اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
سینیٹ کا اجلاس شام میں دوبارہ ہو گا جس میں ایوان بالا کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو منتخب کیا جائے گا۔ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔
مظفر شاہ نو منتخب اراکین سینیٹ سے حلف لیں گے اور چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کرائیں گے جس کے بعد نو منتخب چیئرمین ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کرائیں گے اور پھر ڈپٹی چیئرمین سے حلف بھی لیں گے۔
پی ڈی ایم نے چیئرمین سینیٹ کے لیے سید یوسف رضا گیلانی اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے مولانا عبدالغفور حیدری کے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں۔
حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ اور مرزا محمد آفریدی کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
سینیٹ میں چیئرمین کا منصب اس سے پہلے حکومتی حمایت یافتہ صادق سنجرانی کے پاس تھا جب کہ ڈپٹی چیئرمین پی پی کے سلیم مانڈوی والا تھے۔