صوبائی دارالحکومت لاہور میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ تاحال جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں بجلی کی پیک ٹائم ڈیمانڈ 4500 جبکہ شارٹ فال 600 میگاواٹ ہے جبکہ شہر میں تیز ہوائیں چلنے کے باوجود بھی بجلی کی طلب کم نہ ہو سکی۔
شہری علاقوں میں 3 جبکہ دیہی علاقوں میں 6 گھنٹے کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔
واضح رہے کہ شہر میں رات کے اوقات میں بھی بجلی کی بندش سے بچے ، بوڑھے اور خواتین شدید پریشان آگئے ہیں۔