سینٹ انتخابات کے بعد لانگ مارچ کی تیاریاں

اپوزیشن کی جانب سے سینٹ انتخابات کے بعد لانگ مارچ کی تیاریاں۔ ایوان وزیر اعظم کی جانب سے بھی مسلم لیگ ق سے مشاورت کرنے کی ہدایت کر تے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدا رکو کہا گیا ہے کہ سپیکر پرویز الہی سے مسلسل رابطے میں رہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کی جانب سے سنیٹ انتخابات کے بعد اب لانگ مارچ کی تیاریاں کی جا رہی ہے تو دوسری طرف ایوان وزیر اعظم نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو ہدایت کی ہے کہ وہ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے مسلسل رابطہ میں رہتے ہوئے لانگ مارچ کے اثر کو ذائل کرنے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے جبکہ پنجاب میں متوقع انتظامیہ تبدیلوں میں بھی ق لیگ سے مکمل مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply