فواد عالم کی خود کش محبت

عالم اب اداکاری میں بھی ڈیبیو کررہے ہیں۔

فواد عالم جلد پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز” خودکش محبت” میں نظرآئیں گے۔

اردو فلکس نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پرفواد عالم کی اس پہلی ویب سیریز کا پوسٹر شیئرکیا جس میں فواد کے چہرے پرزخم نمایاں ہیں.

فی الحال ویب سیریز کے حوالے سے دیگر تفصلات جاری نہیں کی گئیں تاہم اردو فلکس نے فواد کے مداحوں کو بتایا ہے کہ ویب سیریز جلد ریلیز کی جائے گی۔

جولائی 2009 میں ڈیبیوکرنے والےفواد عالم کی 10 سال ٹیم سے باہررہنےکے بعد گزشتہ سال انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں قومی ٹیم میں واپسی ہوئی۔

کرکٹر رواں ماں کے اختتام ہر ساوتھ افریقہ کیخلاف سیریز کھیلںے روانہ ہوں گے۔

پاکستان کے پہلے اردو اوٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس پر ڈرامے، فلمیں، دستاویزی فلمیں، کامیڈی اور رئیلٹی شوزسمیت ترکی کے ڈرامے بھی اردو ڈبنگ کے ساتھ نشرکیے جائیں گے

Leave a Reply