سی ایم نے محکموں کی مانیٹرنگ کیلئے وزراء اور مشیروں کی ٹیم تشکیل

پرائس کنٹرول محکمہ صحت اور پولیس سمیت مختلف محکموں کی مانیٹرنگ کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے تمام اضلاع میں صوبائی وزراء اور مشیروں کی ٹیم تشکیل دیدی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اہم قدم تمام اضلاع میں صوبائی وزراء اور مشیروں کی ٹیم تشکیل دیدی، وزراء اراضی سینٹر اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔

راجہ یاسر ہمایوں لاہور، میاں اسلم اقبال سیالکوٹ میں معاملات دیکھیں گے۔ وزیر اعلی نے تمام صوبائی وزراء و مشیران کو ہدایت جاری کر دی۔ وزراء کو فوری متعلقہ اضلاع کا دورہ کرنے اور ابتدائی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply