نئی قومی تعلیمی پالیسی تیار، اعلان 23 مارچ کوہوگا

حکومت نے نئی قومی تعلیمی پالیسی کا مسودہ تیار کر لیا، وزارت تعلیم سکولوں، کالجوں، یونیورسٹیوں اور ٹیکنیکل اداروں کیلئے نئی قومی تعلیمی پالیسی 23 مارچ کو جاری کرے گی۔

نئی قومی تعلیمی پالیسی کے ابتدائی مسودے کی تیاری کیلئے ملک بھر سے ماہرین تعلیم اور ماہر ین مضامین سے آراء لی گئی ہیں، وزارت تعلیم کے تحت نئی قومی تعلیمی پالیسی کا نفاذ رواں سال سے ہی کیا جائے گا، نئی قومی تعلیمی پالیسی میں ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن سے لے کر یونیورسٹی تک کی تعلیم کا احاطہ ہے، سکولوں کی سطح پر ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن پر بھی پالیسی گائیڈ لائنز شامل ہیں۔ کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی یکساں تعلیمی پالیسی کا نفاذ کیا جائے گا۔
سرکاری یونیورسٹیوں کو عالمی معیار کے مطابق لانے کیلئے روڈ میپ کی سفارش کی جائے گی، بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی درس گاہوں کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات نئی قومی تعلیمی پالیسی کا حصہ ہوں گے، تحریک انصاف کی

Leave a Reply