وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کم نہ ہوا تو سکول بند ہی رہیں گے, امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا آپشن برقرار ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ سکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اگر کورونا سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے، اگر بڑھتے کورونا کیسز میں کمی نہیں آئی تو سکول بند رکھنے کا آپشن موجود ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پنجاب کے سات شہروں میں آج سے تمام تعلیمی اداروں کو 15 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ جن میں اسلام آباد، فیصل آباد، لاہور، گجرات، ملتان، راولپنڈی، سیالکوٹ اور لاہور کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔
معاون خصوصی برائے صحت فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تقریحی پارک شام 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ اور بلوچستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہے اور ان صوبوں میں 50 فیصد طلبہ تعلیمی اداروں میں حاضری دیتے رہیں گے۔