باراتیوں نے اتنے نوٹ لٹائے کہ پیسے اٹھانے والے کم پڑ گئے

نارووال
آج کل شادیوں میں اتنا زیاد ہ پیسہ خرچ کیا جاتاہے کہ دیکھنے والوں کی آنکھیں دنگ رہ جاتی ہیں اور ایسی صورتحال گزشتہ روز نارووال میں دیکھنے کو ملی جہاں دولہے کے بھائیوں اور کزنوں نے اتنے نوٹ لٹائے کہ پیسے اٹھانے والے کم پڑ گئے لیکن نوٹوں کی بارش ختم نہ ہوئی ۔

تفصیلات کے مطابق دولہے کے بھائیوں ، دوستوں اور عزیزو اقارب محلے میں واقع دکانوں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور نوٹ نچھاور کرتے رہے ، اطلاعات ہیں کہ شادی پر 20 لاکھ روپے سے زائد کے کرنسی نوٹ نچھاور کیے گئے جس میں دس ، بیس ، پچاس ، سو اور پانچ سو روپے کے نوٹ شامل تھے ۔

ظفر وال روڈ پر نوٹوں کی بارش کے باعث ٹریفک جام ہو کر رہ گئی اور ہر کوئی شخص نوٹ لوٹتا ہوا دکھائی دیا جس کے باعث پولیس کو موقع پر پہنچ کر ٹریفک کو بحال کروانا پڑا ۔ بتایا گیاہے کہ جس کے بعد بارات نارووال کے نواحی گاﺅں سے لاہور کیلئے روانہ ہو گئی ۔

Leave a Reply