پیپلز پارٹی بھی استعفوں پر میدان میں اگئی

لاہور
پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جعلی خواب دکھانےوالےاورانقلاب لانےوالےبےنقاب ہوگئے،استعفوں کےمعاملے پرکل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی میٹنگ میں فیصلہ ہوگا،حکومت جان لے کہ اب الیکشن کمیشن کے نہیں عمران خان کےاستعفےکاوقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق قمرزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ضمنی اورسینیٹ کےالیکشن نےحکومت کی قلعی کھول دی ہے،چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں بیلٹ پیپر پر دونوں امیدواروں کے نام تھے، ہمارے 7 ووٹوں کو کینسل کیا گیا، نام پر مہر لگانے سے کیا ووٹ کینسل ہوتا ہے؟ یوسف رضا گیلانی کو49 ووٹ ملے ہیں،یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہونا دھاندلی نہیں بلکہ ڈاکہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں میں جارہے ہیں، یہ تاخیری حربےاستعمال کرتے ہیں، ہم انصاف کے حصول کیلئے عدالت سمیت دیگر ذرائع بھی استعمال کریں گے، جعلی انقلاب لانے والے ایکسپوز ہو گئے۔قمر زمان کائرہ نے وفاقی وزیر شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ الیکشن کمیشن سےاستعفیٰ مانگتےہیں لیکن اب عمران خان کےاستعفےکاوقت ہے۔

Leave a Reply