پیپلزپارٹی کا اسمبلیوں سےمستعفی نہ ہونے کا فیصلہ،لانگ مارچ بھی موخر ہونے کا امکان

کراچی
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کافیصلہ کیاہے جس کی وجہ سے لانگ مارچ بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی نے اسمبلیوں سے استعفے نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان ڈیموکریٹک الائنس(پی ڈی ایم) کے آج ہونے والے سربراہی اجلاس سے پہلے پیپلز پارٹی کی قیادت اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئی ہے۔بلاول بھٹو،آصف علی زرداری کراچی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم میں شامل بیشتر جماعتیں لانگ مارچ کی حامی نہیں ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا مجوزہ لانگ مارچ بھی موخر ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Reply