جہلم میں دن دیہاڑے لڑکی کو والد کے ساتھ جاتے ہوئے اغواءکر لیا گیا ،

جہلم
(ھم دوست نیوز )جہلم میں دن دیہاڑے میٹر ک کی طالبہ کو اغواءکیا گیا لیکن پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کو ٹریس کیا اور طالبہ کو بازیاب کروا لیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دسویں جماعت کی طالبہ اپنے والد کے ساتھ سکول سے گھر جارہی تھی کہ راستے میں کالے رنگ کی گاڑی میں سوار ملزما ن نے والد کو ٹانگ مار کر گرایا اور لڑکی کو گاڑی میں ڈال کر لے گئے تاہم پولیس نے فوری طور پر گاڑی کو ٹریس کیا اور بچی کو بازیاب کروا کر اس کے والد کے حوالے کر دیاہے ۔جہلم کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینا ت ہے ۔

پولیس کا کہناتھا کہ لڑکی کو سبزی منڈی موڑ کے قریب سے اغواءکیا گیا تاہم ابھی بچی اور والد کو تھانہ سٹی میں نہیں لایا گیاہے اور نہ ہی باقاعدہ کوئی درخواست دائر کی گئی ہے لیکن پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر لیا ہے ۔لڑکی کا نام قرةالعین بتایا جارہاہے ۔پنجاب حکومت نے واقعہ کا نوٹس لے لیاہے اور ترجمان کا کہناتھا کہ معاملے کو براہ راست آئی جی پنجاب خود دیکھیں گے ۔

Leave a Reply