سندھ کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے حق میں قرار دار منظور

کراچی(ھم دوست نیوز) سندھ کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس کے دوران الیکشن کمیشن کے حق میں قرارداد بھی منظور کی گئی ہے۔ قرارداد میں وفاقی حکومت کی جانب الیکشن کمیشن کو متنازع بنانے کے عمل کی مذمت کی گئی ہے۔

قراردار میں الیکشن کمیشن اور اراکین کی کارگردی کو بھی سراہا گیا ہے۔ اجلاس کے دوران کابینہ اراکین کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن پاکستان کا آئینی ادارہ جو آئین کے تحت کا م کرتا ہے۔ اراکین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو آئینی ذمہ داریاں پوری کرنے سے نہ روکا جائے اور انکی آئینی ذمہ داریوں میں کوئی رکاوٹ بھی نہ کھڑی جائے۔

Leave a Reply