آصف زرداری نے مریم نواز سے معذرت کرلی

اسلام آباد
پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے معذرت کرلی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہی اجلاس میں گرما گرمی ہونے پر سابق صدر نے ن لیگ کی نائب صدر سے معذرت کرلی ۔ اس پر مریم نواز نے کہا کہ میرے والد کے سامنے مجھے گرفتار کیا گیا، ہم نے نیب کی 100 سے زائد پیشیاں بھگتیں۔ آپ کی بیٹیوں کی طرح ہوں اور گلہ کرنا میرا حق ہے، میں نے آصفہ اور بختاور کی طرح آپ سے شکوہ کیا، میرا مقصد آپ سے معذرت کروانا نہیں تھا، اب بات کو ختم کریں۔

Leave a Reply