بونیر: ایک شخص پر گستاخی رسول ﷺ کا الزام؛حالات کشیدہ

بونیر ( نمائندہ ہم دوست) ایک شخص پر پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا الزام لگایا گیا ہے ۔
پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مبینہ گستاخ رسول کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بونیر میں حالات کشیدہ ہو چکے ہیں ۔ لوگ مشتعل ہو چکے ہیں ، ہجوم کی صورت میں لوگ تھانے کے باہر جمع ہیں. حالات بے قابو ہیں. مسلسل فائرنگ ہو رہی ہے. لوگ سرعام پھانسی کا مطالبہ کر رہے ہیں.
پولیس صورتحال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن لوگ بہت زیادہ مشتعل نظر آ رہے ہیں۔

Leave a Reply