اسلام آباد ؛
یوم پاکستان کے موقع پر کی جانے والی پریڈ کی تیاریوں کے سلسلہ میں پاک فضائیہ کے طیاروں کی ریہرسل کے لئے وفاقی دارلحکومت کی فضائی حدودروزانہ صبح آٹھ بجے سے دوپہر بارہ بجے تک آئندہ چند رو ز بند رہے گی اور اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے تمام ایئرلائنز کو مطلع کردیا گیا ہے،تاہم اسلام آباد ایئرپورٹ سے فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ بتایا گیا ہے کہ فضائی حدود روزانہ پانچ گھنٹوں کے لیے بند رہے گی۔
یوم پاکستان پر پاکستانی دفاعی فورسز کی جانب سے ہتھیاروں کی نمائش کی جائے گی جن میں ٹینک، طیارے او ر دیگر ہتھیار شامل ہوں گے۔یوم پاکستان ہرسال 23 مارچ کو 1940ء میں منظور ہونے والی قرارداد لاہور کی یاد میں منایا جاتا ہے جب آل انڈیا مسلم لیگ نے مسلمانوں کے لئے الگ ریاست کا مطالبہ کیا تھا۔