کراچی:
پی آئی اے کی پرواز پی کے 368 کے دائیں انجن سے پرندہ ٹکرا گیا،جہاز دوبارہ باحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔
ہم دوست نیوز کے مطابق پرندہ جہاز کے ٹیک آف کے بعد بلند ہوتے ہوئے ٹکرایا،ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز پر 162 مسافر سوار تھے، مسافروں کو لاونج میں منتقل کرکے جہاز کے نقصان کا جائزہ لیا جائے گا،مسافروں کو متبادل جہازکے ذریعے اسلام آباد لے جایا جائے گا۔