پاکستان کے لیجنڈ کھلاڑی اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے زمبابوے اور جنوبی افریقہ کیلئے قومی ٹیم کے سکواڈ کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ اور چیف سلیکٹر وسیم خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انضمام الحق کا کہناتھا کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم خوش نہیں ہیں کیونکہ سکواڈ کے انتخاب کے وقت بابراعظم کی تجاویز کو نظر انداز کیا گیاہے ۔ان کا کہناتھا کہ ضروری چیز یہ ہے کہ ٹیم کی سلیکشن مشاورت سے ہونی چاہیے ،
انضمام کا کہناتھا کہ بابراعظم ٹیم سلیکشن سے خوش نہیں ہیں اور محمد وسیم کہہ رہے ہیں اس سے آپ کا تعلق نہیں ہے ، محمد وسیم کس طرح بابراعظم کو یہ کہہ سکتے ہیں ؟ یہ بہت ہی حیران کن ہے ، اب محمد وسیم کے وہ بنایا اور بورڈ کی پالیساں کہاں ہیں جن میں کہا جاتا تھا کہ کپتان کے پاس پورا اختیار ہو گا اور وہ سلیکشن میں مکمل طور پر کردار ادا کر سکیں گے ؟۔
ان کا کہناتھا کہ مجھے کئی بار یہ سمجھ نہیں آتی کہ کرکٹ بورڈ دراصل کرنا کیا چاہتاہے ، بورڈ کا ہر فیصلہ غلط ہے ، انہوں نے پی ایس ایل ملتوی کر دیا جس نے مجھے شدید حیران کیا ، آئی پی ایل میں کورونا کے دس کیسز سامنے آئے لیکن انہوں نے ٹورنامنٹ مکمل کروایا ، انہیں اندازہ ہی نہیں ہے کہ پی ایس ایل کے بند ہونے سے پاکستان کے امیج پر کیا اثر پڑے گا ۔