ایمازون نے بڑی سہولت فراہم کردی

ایمازون کی جانب سے صارفین کو بڑی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں صارفین اب ایمازون کے ذریعے اپنا موبائل کارڈ ریچارج کرسکیں گے۔

ہم دوست نیوز کی رپورٹ کے مطابق مملکت میں سعودی ایمازون کی ویب سائٹ یا ایپلکیشن کے ذریعے سوا کارڈ(موبائل ریچارج کارڈ) کو ریچارج کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

اس حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی مواصلاتی کمپنی (ایس ٹی سی) نے سہولت فراہم کی ہے کہ امازون ایپ یا ویب سائٹ کے ذریعے سوا ریچارج کرایا جاسکے گا۔

ایمازون کمپنی نے بتایا کہ نئی سہولت کا انتظام سعودی امازون کی شراکت سے ہوا ہے۔

سوا صارفین عربی و انگریزی دونوں زبانوں میں سوا کارڈ تیزی اور آسانی سے ریچارج کراسکیں گے۔

اس کے علاوہ اگر کوئی صارف اپنے دوست یا کسی فیملی ممبر کے لیے ریچارج کرانا چاہے تو وہ ایسا بھی کرسکتا ہے۔

اس کے لیے موبائل پر انٹر کیا جائے پھر مطلوبہ رقم کا اندراج کیا جائے، اس کے بعد باقی کارروائی مکمل کرلی جائے۔

رقم کی ادائیگی کریڈٹ کارڈ، سعودی امازون گفٹ یا پھر ڈسکاؤنٹ کارڈ کے ذریعے ہوسکے گی۔

Leave a Reply