گوادر سے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا،وزیراعظم

گوادر سے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا،وزیراعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گوادر سے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

ہم دوست نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار پسماندہ علاقوں کو زیادہ فنڈز دیا گیا، ہماری کوشش ہےکہ ان علاقوں پر زیادہ توجہ دیں جوپیچھے رہ گئے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نےبلوچستان کیلئے730ارب روپےکاترقیاتی پیکیج کااعلان کیا ہے۔ بلوچستان بڑا علاقہ ہے، روڈ انفراسٹرکچر کے بغیر ترقی نہیں آئےگی۔

ہم دوست نیوز کے مطابق عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں ہم نے ایکسپورٹ پر توجہ نہیں دی، ون ونڈو آپریشن شروع کررہے ہیں جس سےسرمایہ کاروں کو سہولت ملےگی اور اگر ہم سہولتیں دیں گے توسرمایہ کار ایسےآئیں گے جیسے شہد کی مکھیاں آتی ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گوادر میں ٹیکنیکل کالج کےعلاوہ یونیورسٹی بھی بن رہی ہے، کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت خاندان کے ایک فرد کو ٹیکنیکل تعلیم بھی دینگے۔

ہم دوست نیوز کے مطابق عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلوچستان ترقی کے سفر میں پیچھےرہ گیا، سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں پرتیزی سےکام جاری ہے۔ گوادر سے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کو فائدہ ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کواب تک 20بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا جبکہ ایکسپورٹ میں کمی اور روپے پر پریشر کی وجہ سےآئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے۔

ہم دوست نیوز کے مطابق عمران خان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان عظیم ملک بننےجارہا ہے، چین سمیت دیگر ملکوں کے سرمایہ کاروں کو سہولیات دیں گے اور جو بھی انڈسٹری لگاناچاہتا ہے ان کو ہر قسم کی سہولیات دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ خطے کے ممالک کو چاہیےکہ افغان حکومت اورطالبان سے بات کریں اور امن کیلئے راہ ہموار ہوسکے۔ خطےکے تمام ممالک کی کوشش ہےکہ افغانستان میں امن ہو، خانہ جنگی کا نقصان افغانستان کے علاوہ خطے کے ممالک کو بھی ہوگا۔

Leave a Reply