70سال بعدبھی ہم قرآ ن وسنت کے مطابق قوانین نہیں بنا سکے، مولانا فضل الرحمن

پشاور
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ ستر سال گزرنے کے بعد بھی ہم قرآ ن وسنت کے مطابق قوانین نہیں بنا سکے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے مولانا فضل الرحمن نے کہا ہمارے دین اسلام نے مل جل کررہنے کے لیے معاشرہ فراہم کیا، ہمیں اپنے معاشرے کو قرآ ن وسنت کے مطابق چلانے کے قوانین بنانے ہوں گے، ہماری اسمبلی قانون سازی کے معیار پر پورا نہیں اترتی، ہمارے ملک میں عدالتیں موجود ہیں اور ان عدالتوں کی رہنمائی کیلئے وکلاء بھی ہیں مگر کیا ہماری عدالتیں انصاف کے اس معیار پر پورا اترتی ہیں جن پر اترنا چاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر علماء اور وکلا میں اتحاد مضبوط ہوجائے تو ہم وہ تشنگی دور کرسکتے ہیں جو ستر سال گزرنے کے بعدبھی موجو د ہے۔

Leave a Reply