عمران خان نواز شریف سے بہتر وزیر اعظم ہیں اعتزاز

لاہور(ھم دوست نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزازاحسن نے عمران خان کو نواز شریف سے بہتر وزیراعظم قرار دیدیا۔

ایک نیوز پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ مریم کی جانب سےکیے گئے ٹویٹ کے بعد پاکستان ڈیمو کریٹک (پی ڈی ایم) کی دیگر جماعتوں سے مزید فاصلہ پیدا کرلیا ہے۔ پی ڈی ایم کا ایجنڈا ابھی تک مسلم لیگ نواز نے سیٹ کیا جبکہ اتحاد میں شریک تمام جماعتوں کا فیصلہ مسلم لیگ (ن) کرنا چاہتی ہے۔سابق گورنر محمد زبیر جاکر آرمی چیف سے ملاقاتیں کرتے ہیں۔

اعتزاز احسن نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سال میں ایک مرتبہ بھی اسپتال نہیں گئے، نوازشریف کو بظاہر کوئی بیماری نظر نہیں آرہی، وہ آج سے 20 برس پہلے بھی معاہدہ کرکے چلے گئے تھے یہ جیلوں میں نہیں رہ سکتے۔

Leave a Reply