شیخوپورہ:(ہم دوست نیوز) شیخوپورہ میں منفرد اور دلچسپ واقعہ پیش آیا ، سرکاری ملازم ویکسین لگوائے بغیر بھاگ رہا تھا کہ پکڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک سرکاری ملازم کرونا ویکسین کی کمپیوٹر انٹری کرانے کے بعد ویکسین لگوائے بغیر بھاگ رہا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے پکڑ لیا گیا۔
وڈیو ملاحظہ کیجیے
واضح رہے اس طرح کی وڈیوز دنیا بھر سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں کہ لوگ ویکسین لگوانے سے ڈرتے ہیں، جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے حکام کا کہنا ہے موجودہ وبا سے محفوظ رہنے کا واحد حل کورونا کی ویکسینیشن کروانا ہی ہے ۔