لاہور:(ہم دوست نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جعلی خادم اعلی خدمت کا صرف ڈھونگ رچاتا تھا لیکن اب پنجاب حکومت خدمت میں سب سے آگے ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘پنجاب حکومت سردار عثمان بزدار کی قیادت میں خدمت میں سب سےآگے ہے۔پنجاب حکومت نے عیدالضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات اور فضلہ کو بروقت ٹھکانے لگا کر اہل پنجاب کے دل جیت لیے ہیں۔عثمان بزدار نے تمام اقدامات کی خود نگرانی کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ہی پنجاب کے حقیقی خادم اعلی ہیں۔
پنجاب حکومت سردار عثمان بزدار کی قیادت میں خدمت میں سب سےآگے۔پنجاب حکومت نے عیدالضحیٰ پر صفائی ستھرائی کے مثالی انتظامات اور فضلہ کو بروقت ٹھکانے لگا کر اہل پنجاب کے دل جیت لیے ہیں۔عثمان بزدار نے تمام اقدامات کی خود نگرانی کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ہی پنجاب کے حقیقی خادم اعلی ہیں
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 22, 2021
اپنی دوسری ٹویٹ میں فردوس عاشق اعوان نے سابقہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ‘جعلی خادم اعلی خدمت کا صرف ڈھونگ رچاتاتھا اورخدمت کے نام پر دھبہ تھا۔اب گڈ گورننس کی دعویدار ن لیگ کی طرح فضلہ کئی کئی دن سڑکوں پر پڑا نہیں رہتا۔بزدار حکومت چند گھنٹوں میں فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کاعمل یقینی بناتی ہے۔شوبازی کے بغیر اہل پنجاب کی خدمت کے مشن پر گامزن رہیں گے۔’
جعلی خادم اعلی خدمت کا صرف ڈھونگ رچاتاتھا اورخدمت کے نام پر دھبہ تھا۔اب گڈ گورننس کی دعویدار ن لیگ کی طرح فضلہ کئی کئی دن سڑکوں پر پڑا نہیں رہتا۔بزدار حکومت چند گھنٹوں میں فضلہ کو ٹھکانے لگانے اور صفائی کاعمل یقینی بناتی ہے۔شوبازی کے بغیر اہل پنجاب کی خدمت کے مشن پر گامزن رہیں گے
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) July 22, 2021
واضح رہے آج وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول کے خود گاڑی ڈرائیو کر کے لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا تھا، عید کے موقع پر صفائی کی صورتحال پر خود نگرانی کر رہے تھے، ان کے اس انداز کو سراہا جا رہا ہے۔