محلے دار کے گھر گوشت دینے گئی 8 سالہ بچی درندگی کا نشانہ بن گئی

ہم دوست نیوز ( گوجرانوالہ ) : گوجرانوالہ میں ایک 8 سالہ بچی اپنے محلے دار کے گھر عید کے دن گوشت دینے گئی اور زیادتی کا شکار ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق ملزم گھر میں اکیلا تھا جس وقت ننھی بچی گھر آئی۔ ملزم نے لڑکی کو اکیلا پاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بچی کے والدین کے علم میں یہ بات آئی تو ملزم فورا موقع سے فرار ہوگیا۔
والدین کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق والدین کی طرف سے اطلاع ملنے سے پہلے ہی ملزم فرار ہو چکا تھا جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Leave a Reply