اوکاڑہ:(ہم دوست نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اوکاڑہ میں جھولا سے دو بچیوں کے گرنے اور ایک بچی کی ہلاکت پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو گرفتار کرنا چاہئے جس نے کوالٹی چیک کئے بغیر سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ میں فواد چودھری کا کہنا ہے کہ’اوکاڑہ میں جھولا گرنےسےدوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں،پچھلے سال PSQCA نےبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نےکوالٹی سرٹیفیکیٹ کےبغیر جھولےلگانے کی اجازت دی توDCکو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفیکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں۔’
اوکاڑہ میں جھولا گرنےسےدوچھوٹی بچیاں موت کے منہ میں چلی گئیں،پچھلے سال PSQCA نےبچوں کے جھولوں کی کوالٹی سرٹیفیکیشن لازمی قراردی تھی اگر اوکاڑہ کی انتظامیہ نےکوالٹی سرٹیفیکیٹ کےبغیر جھولےلگانے کی اجازت دی توDCکو گرفتار کرنا چاہئے اوراگر سرٹیفیکیٹ تھا توPSQCA کے ذمہ داران کو پکڑیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) July 24, 2021
خیال رہے گزشتہ روز وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ میں دو بچیوں کے جھولے سے گرنے اور ایک بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور واقعہ کانوٹس لیتے ہوئے کمشنرساہیوال ڈویژن اور آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کی تھی ،
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے مزید کارروائی کی جائی-وزیراعلیٰ نے زخمی بچی کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی بھی تھی ۔