پنجاب کے تین شہروں میں ایک ہی طرز کے مبینہ پولیس مقابلے

لاہور (ھم دوست نیوز) پنجاب کے تین شہروں وہاڑی ، گجرات اور شیخوپورہ میں ایک ہی سٹائل کے تین مبینہ مقابلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ وہاڑی میں زیر حراست ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تھے، ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ ملزمان کے ساتھیوں نے پولیس وین پر حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست ملزمان ساجد اور سلیم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

گجرات میں بھی ایسا ہی مبینہ مقابلہ سامنے آیا ہے جہاں ملزم فیضان مبینہ طور پر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

اس کے علاوہ شیخوپورہ میں بھی پولیس کی جانب سے ایسی ہی کہانی بتائی گئی ہے جہاں مبینہ پولیس مقابلے میں زیر حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔

Leave a Reply