حکومت کا مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ھم دوست نیوز)حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس بلانے کا فیصلہ کیاہے،اجلاس رواںماہ کے آخری ہفتے یا اپریل کے پہلے ہفتے میں ہوگا،اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ شریک ہونگے۔

ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ اجلاس میں مردم شماری کے نتائج کا نوٹیفکیشن متوقع ہے،مشترکہ مفادات کونسل کے مستقل سیکرٹریٹ کا جائزہ لیا جائے گا، اس کے علاوہ نیپراکی سالانہ رپورٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی ،مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا،ذرائع کا کہناہے کہ ایجنڈے میں مزید نکات شامل کرنے کیلئے صوبوں کو خطوط لکھ دیئے گئے ۔

Leave a Reply