فضل الرحمان کی تجویزکی مریم نواز نے مخالفت کردی

لاہور(ھم دوست نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویزدیدی۔

ذرائع کے ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وفد کے ہمراہ مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی، اس موقع پر حمزہ شہبازاور دیگر لیگی رہنما بھی موجودتھے۔

ذرائع کے مطابق فضل الرحمان نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی تجویزدیدی،مولانا فضل الرحمان کا کہناتھا کہ یوسف رضا گیلانی سیاست کا قدآور نام ہے، نامزدگی موثر رہے گی ۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ پی پی ہر بات منوانا چاہتی ہے ،ہمارے امیدوار اعظم نذیر تارڑاورسعدیہ عباسی ہیں ،مریم نواز کاکہناتھا کہ حکومت سے نجات میں صرف ہمارا نہیں پی پی کا بھی فائدہ ہے ،ہم نے سینیٹ الیکشن میں ووٹ دیئے اورطعنے بھی سنے۔

Leave a Reply