لاہور (ویب ڈیسک) سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)ذکا اشرف نے بورڈ کے انتظامی امور کو مایوس کن قرار دیدیا اور کہا کہ بورڈ میں گروپنگ موجود ہے،اگر معاملات میں بہتری نہ لائی گئی تو نیا ٹیلنٹ کہاں سے آئے گا؟
تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ذکااشرف نے کہاکہ جس انداز میں پی سی بی کے معاملات چلائے جارہے ہیں اس پر مجھے مایوسی ہوتی ہے،مٹھی بھر لوگ تمام تر امور سنبھالے ہوئے ہیں، بورڈ میں گروپنگ بھی موجود ہے،کلبز سمیت گراس روٹ سطح پر کرکٹ دکھائی نہیں دیتی،ڈومیسٹک سٹرکچر بھی تباہ حالی کا شکار ہے،پی ایس ایل کے التوا کی وجہ پی سی بی کی خراب مینجمنٹ تھی،اگر کوئی سسٹم بنایا گیا ہوتا تو یہ نوبت ہرگز نہ آتی،تمام کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ کرنے کے بعد بائیو ببل کو اس قدر محفوظ بنایا جاتا کہ کسی غیر متعلقہ شخص کی کوئی مداخلت نہ ہوتی،اگر تمام تر احتیاطی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھا جاتا تو ایونٹ ملتوی ہونے سے ہونے والے بھاری نقصان سے بچ سکتے تھے۔