کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق نوجوانوں کو ضلع شوپیاں کے علاقے مانیہال میں شہید کیا گیا۔ جس کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پائی جاتی ہے۔
شہدا کے لواحقین بھارتی مظالم کے خلاف گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارتی فوج کے احتجاج بھی کیا۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند ہے۔
گذشتہ ہفتے بھی ضلع شوپیاں ہی میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا، کارروائی میں کشمیریوں کی املاک کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں یومِ پاکستان مبارک کے پوسٹرز آویزاں
مقبوضہ کشمیر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے پوسٹرز لگ گئے، سری نگر میں لگے ان پوسٹرز پر قائد اعظم اور حریت لیڈروں کی تصاویر موجود ہیں