مظفر گڑھ:کھیتوں میں بھینس گھسنے پر زمیندار نے بزرگ کو درختوں سے باندھ دیا

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) ضلع مظفر گڑھ کے علاقے رنگ پور میں بھینس کے کھیتوں میں گھسنے پر زمیندار نے 65 سالہ بزرگ شخص کو تشدد کا نشانہ بنا کر درختوں سے باندھ دیا۔

ذرائع کے مطابق بھینس کے کھیتوں میں گھسنے پر مقامی زمیندار نے اپنی ہی عدالت لگالی ۔ملزمان نے 65 سالہ بزرگ غلام شبیر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کئی گھنٹوں تک درخت کے ساتھ باندھے رکھا۔

Leave a Reply