مندر کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے: سردار عثمان بزدار

لاہور:(ہم دوست نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد کے علاقے بھونگ میں گھنیش مندر میں توڑ پھوڑ کےواقعہ پر کمشنر اور آر پی او بہاولپور سے جامع رپورٹ طلب کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی ہدایت پر مندر کی بحالی کا کام شروع کردیاگیا ہے اور رینجرز کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے،ملزمان کےخلاف مقدمات درج کر کےکاروائی کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ‏”کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ مندر میں توڑ پھوڑ کرنے میں ملوث مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے-
اقلیتوں کی عبادت گاہوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت ہر صورت میں یہ یقینی بنائے گی” –


‏واضح رہے مندر پر حملے کے واقعہ کا وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیا تھا اور وزیراعظم عمران خان نے ضلعی انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ متعلقہ واقعے کی تحقیقات کی جائے اور اس میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

Leave a Reply