نامزد وزیر اسد کھوکھر کی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور:(ہم دوست نیوز) نامزد صوبائی وزیر اسد کھوکھر کی حلف برداری کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ اسد کھوکھر کے بھائی کے قتل کے باعث حلف برداری کی تقریب ملتوی کی گئی ہے۔
نامزد وزیر اسد کھوکھر کی حلف برداری تقریب آج گورنر ہاؤس میں ہونی تھی۔
خیال رہے گزشتہ روز اسد کھوکھر کے بیٹے کی ولیمہ کی تقریب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں نامزد وزیر اسد کھوکھر کا بھائی مبشر کھوکھر جاں بحق ہو گیا تھا ۔

Leave a Reply