پاکستان نے آٹھ ماہ میں7ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض حاصل کیا ۔

اسلام آباد(ھم دوست نیوز)وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان نے 8 ماہ کے دوران عالمی مالیاتی اداروں اور بیرونی ممالک سے7ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض حاصل کیا ۔

اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ کے مطابق حکومت کو جولائی سے فروری تک 1 ارب 34کروڑ ڈالر بجٹ سپورٹ قرض ملا۔ عالمی مالیاتی اداروں سے 3 ارب 11کروڑ ڈالر کمرشل قرض لیا گیا ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے1 ارب 35کروڑ ڈالر ترقیاتی منصوبوں کیلئے حاصل کیے ۔ چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سیف ڈیپازٹس کی مد میں فراہم کئے۔

Leave a Reply