پاک فوج کا 29 سالہ جوان مادر وطن پر قربان

اسلام آباد:(ہم دوست نیوز) ‏شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کا فوجی چوکی پر حملہ ہوا ہے ،دہشتگردوں نے گڑیوم میں فوجی چوکی پر فائرنگ کی ، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گیا ،شہید سپاہی شاہد کا تعلق بہاولنگر سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گڑیوم میں ایریا کلئیرنس کے لئےآپریشن جاری ہے،فوجی دستے نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے ۔بہادرسپاہیوں کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو جلابخشتی ہیں،پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےخاتمےکےلئے پرعزم ہے۔

Leave a Reply