رحیم یار خان میں مندر کو بحال کر دیا گیا ہے: رمیش کمار

بذریعہ umer bhinder
180 مناظر

رحیم یار خان :(ہم دوست نیوز) پنجاب ‏حکومت نے ضلع رحیم یار خان کے علاقہ بھونگ شریف میں مشتعل افراد کے ہاتھوں توڑ پھوڑ سے متاثرہ مندر بحال کردیا ۔
رحیم یار خان میں مندر بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی و پاکستان ہندو کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی نے کہا ہےکہ شدت پسند عناصر ملک کو بدنام کرنے کے لئے اس طرح کی گھنائونی حرکات کرتے ہیں۔ریاست نے بروقت نوٹس لے کر اپنی ذمہ داری پوری کیں۔ انتظامیہ نے ایک ہفتہ کے اندر مندر کی بحالی کا کام پورا کیا۔
ڈاکٹر رمیش کمار وینکوانی نے کہا ہے کہ مندر پر پاکستانی پرچم لہرا کر دنیا کو پیغام دوں گا ک اقلیتیں پاکستان میں محفوظ ہیں۔
واضح رہے آج پاکستان میں اقلیتوں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، اس دن کے موقع پر رحیم یار خان میں شرپسند عناصر کے توڑ پھوڑ سے متاثرہ مندر کو بحال کر دیا ہے۔

‎‏

Related Articles

Leave a Reply