منشیات فروشوں کیخلاف پشاور پولیس کی بڑی کاروائی

لاہور (ہم دوست نیوز) پشاور پولیس نارکوٹکس ایراڈیکیشن ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی.

کاروائی خفیہ اطلاع پر تھانہ پہاڑی پورہ کے علاقے کارپوریشن کالونی میں کی گئی.کاروائی کے دوران تین خواتین منشیات فروشوں سمیت پانچ ملزمان گرفتار کر لئے گئے.

ملزمان کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد آئس اور 5 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی.عالمی مارکیٹ میں منشیات کی قیمت کروڑوں روپے ہیں. تمام ملزمان کا تعلق منظم منشیات سپلائرز گروہ سے ہے.ملزمان شہر سمیت ملک کے دیگر حصوں کو سپلائی کرتے تھے.

ملزمان نے دوران تفتیش مذید ساتھیوں کے نام اگل دئیے.دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے.ملزمان کے خلاف مقدمہ درج،مز ید تفتیش شروع کر دی گئی.

Leave a Reply