خیر پور میں ایف ایس سی کی طالبہ کے ساتھ تین افراد 7 ماہ تک زیادتی ، افسوسناک خبر

خیر پور (ھم دوست نیوز )صوبہ سندھ کے شہر خیر پور میں کالج کی طالبہ کو تین افراد کی جانب سے مسلسل سات مہینے تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہواہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف ایس سی کی طالبہ نے ’ ویمن پروٹیکشن سیل ‘ میں تینوں ملزمان کے خلاف شکایت درج کروائی ہے کہ ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔لڑکی کا کہناتھا کہ تینوں ملزمان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیوز بھی بنائی جنہیں استعمال کرتے ہوئے مجھے بلیک میل کرنے کا بھی سلسلہ جاری رہا، میں انہیں اب تک تقریبا سات لاکھ روپے کی رقم دے چکی ہوں لیکن یہ اب بھی مزید پیسے مانگ رہے ہیں ۔

Leave a Reply