اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف یوسف رضاگیلانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد(ھم دوست نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف یوسف رضاگیلانی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ہم دوست نیوزکے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں چیئرمین سینیٹ الیکشن کے خلاف یوسف رضاگیلانی کی درخواست پر سماعت جاری ہے،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کررہے ہیں ،درخواست گزارسینیٹر یوسف رضاگیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے، فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کے 7 وو مسترد کئے گئے ،عدالت 12 مارچ کے چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کالعدم قراردے،عدالت چیئرمین سینیٹ کے 12 مارچ کا نوٹیفکیشن معطل کرے ۔

Leave a Reply