دوران تفتیش عدم تعاون پر ملزم گرفتار کیا جا سکتاہے، نیب

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پراسیکیوشن نے کہاکہ کوئی بھی ملزم دوران تفتیش تعاون نہیں کریں گے تو گرفتار کیا جاسکتا ہے۔

ہم دوست نیوز کے مطابق مریم نواز کی 26مارچ کو نیب لاہور میں طلبی سے متعلق پراسیکیوشن نے حکام کی بریفنگ دی،پراسیکیوشن نے کہاکہ کوئی بھی ملزم دوران تفتیش تعاون نہیں کریں گے تو گرفتار کیا جاسکتا ہے،ذرائع کے مطابق مریم نواز سے 2 مختلف انکوائریوں میں تحقیقات کی جائیں گی،نیب قانون کی شق 31 اے،31بی و دیگررولز کی وضاحت پیش کی گئی ، عدم تعاون یا گمراہ کرنے کی صورت میں 10سال تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے ،مریم نواز کی پیشی سے قبل عدم تعاون سے متعلق نیب قانون کی مکمل وضاحت پیش کردی گئی ۔

Leave a Reply