وزیراعظم کو”ان فالو”کرنےکی خبروں پرکبریٰ خان کاردعمل

اداکارہ کبریٰ خان نے وزیراعظم کوان فالو کرنے سے متعلق منفی اندازمیں خبرشائع کرنے پرتنقید کرتے ہوئے اپنا موقف بتایا ہے۔

کبریٰ خان کا کہنا ہے کہ میں عمران خان کی سب سے بڑی سپورٹرہوں اور ہمیشہ رہوں گی۔

اداکارہ نے ٹوئٹر پر دنیا نیوز کی خبر کا لنک شیئرکیا جس میں واسع چوہدری کے شو ” گھبرانا منع ہے” میں ان کی کہی گئی باتوں کا حوالہ دیتے ہوئے سُرخی بنائی گئی تھی کہ ” کبریٰ خان نے وزیراعظم کو ٹوئٹرپران فالو کردیا، وجہ بھی بتادی ”۔

کبریٰ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ” میں عمران خان کے سب سے بڑے حمایتیوں میں سے ایک ہوں اور ہمیشہ رہوں گی، اپنی سپورٹ ظاہر کرنے کیلئے مجھے انہیں سوشل میڈیا پرفالو کرنے کی ضرورت نہیں”۔

ٹویٹ کے اختتام پر کبریٰ نے منفی پہلو اجاگرکرنے پرمذکورہ ویب سائٹ کا طنزیہ انداز میں شکریہ اداکیا۔
گھبرانا منع ہے میں واسع چوہدری سے بات کرتے ہوئے کبریٰ کا کہنا تھا کہ میں ٹوئٹر پر زیادہ متحرک نہیں رہتی، اسی لیے زیادہ لوگوں کو فالو بھی نہیں کرتی۔ فالو کیے جانے والے افراد کی تعداد 6 سے 4 ہوجانے سے متعلق کبریٰ نے بتایا تھا کہ ” دوسرے 2 اکاؤنٹس بہت زیادہ سیاسی ہوگئے ہیں۔ ایک ہمارے وزیر اعظم تھے اور دوسرے عزیز دوست حمزہ علی عباسی ”۔

ٹوئٹرپربہت زیادہ سرگرم نہ رہنے والی کبریٰ خان کے فالوورز کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار سے زائد ہے تاہم وہ خود صرف 4 افراد کو فالو کرتی ہیں جن میں اقرار الحسن، واسع چوہدری، فہد مصطفیٰ اور مرزا گوہررشید شامل ہیں۔

ڈرامہ سیریل ”الف” میں حمزہ علی عباسی کے ساتھ کام کرنے والی کبریٰ خان کے کریڈٹ پر نامعلوم افراد، ویلکم ٹو کراچی، جوانی پھر نہیں آنی 2 اور پرواز ہے جنون جیسی مقبول فلمیں بھی شامل ہیں

Leave a Reply