پیپلزپارٹی مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر احتجاج میں شریک ہوگی

لاہور(ہم دوست نیہوز )پیپلز پارٹی نے مریم نواز کی نیب پیشی کے موقع پر ان کے ہمراہ نیب آفس جانے کا اعلان کیا ہے۔

ہم دوست نیوزکے مطابق قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے ہمراہ قافلے کی صورت میں مریم نواز کےساتھ نیب آفس جائینگے۔قمر زمان کائرہ نے احتجاج کی تیاری کے حوالے سے پیپلزپارٹی لاہور کے عہدیداروں اور کارکنوں کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز 26 مارچ کو نیب میں پیش ہونگی،اس موقع پر مریم نواز اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے قافلے کی صورت میں نیب آفس جانے کا اعلان کیا تھا اور اب پیپلز پارٹی نے بھی اس میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply