پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ، مزید 63 اموات

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 10 اعشاریہ 1 فیصد تک جاپہنچی ہے، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 63 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار946 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 63 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے2ہزار747مریض شفایاب ہو گئے۔
ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 14 ہزار28ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ40ہزار988ہو چکی ہے۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 38 ہزار858ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 99 لاکھ34ہزار373 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

Leave a Reply