لاہور(ہم دوست نیوز) ایم فل کی طالبہ روڈ حادثہ کا شکار ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوۓ آسیہ اجمل اپنے خالق حقیقی سے جاملی۔
تفصیلات کے مطابق ایم فل ان ایم بی اے (فنانس) سیکنڈ سمسٹر کی طالبہ ہیلے کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس جامع پنجاب سے اپنی ایوننگ شفٹ کی کلاس کے اختتام پر گھر واپس جارہی تھی کہ روڈ کراس کرتے ہوۓ تیزرفتار کار کی ہٹ لگنے سے شدید زخمی ہوگئی۔فوری طور پر فرسٹ ایڈ دیتے ہوۓ قریبی ہسپتال میں شفٹ کیا گیا ۔
مگر 7 گھنٹے وائنٹیلیڑ پر زندگی وموت کی کشمکش میں جان کی بازی ہارگئی۔ موت کی خبر سنتے ہی طالبہ کے اساتذہ اکرام اور ہم جماعتوں کو شدید صدمہ پہنچا اور والدین سے اظہار افسوس کے لیے گھر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔ طالبہ آسیہ اجمل ملتان روڈ چوہنگ کی رہائشی تھی .