اداکارہ اشنا شاہ عالمی ادارے کی سفیر مقرر ہو گئیں

کراچی(ھم دوست نیوز ) معروف اداکارہ اشنا شاہ ماحولیاتی آگاہی کے لیے ڈبلیو ڈبلیو ایف کی سفیر مقررہوگئیں۔
ترجمان ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق پاکستان کو لاحق ماحولیاتی مشکلات سے نکالنے کے لیے خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ شامل ہوگئیں،اشنا شاہ پاکستان میں ماحولیاتی آگاہی بڑھانے میں مدد فراہم کریں گی۔اشنا شاہ کے مطابق سمندر میں پلاسٹک ، درختوں کی کٹائی،اور غیر قانونی شکار کو روکنے کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ سمندر میں پلاسٹک پھینکنے سے آبی حیات کو خطرہ ہوتا ہے۔

Leave a Reply