پاکستان کو ریڈ لسٹ سے نکالے جانے کا امکان

لندن:(ہم دوست نیوز) پاکستان میں کورونا کیسز کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی کے بعد برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالے جانے کا امکان ہے ۔ برطانوی حکومت آج سفری پابندیوں میں تبدیلی کا اعلان کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اورترکی کے ریڈ لسٹ سے نکلنے کی توقع ہے، برطانوی حکومت آج سفری پابندیوں میں تبدیلیوں کا اہم کرنے والی ہے۔
اس حوالے سے پاکستانی ہائی کمشنرمعظم خان کی برطانوی انڈرسیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات ہوئی ، جس میں ملاقات میں کوروناسےنمٹنے کیلئےپاکستان کےاقدامات پرگفتگو کی جبکہ معظم احمد خان نےپاکستان میں کورونا سے متعلق تازہ ترین ڈیٹا بھی شیئر کیا۔
گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بھی برطانوی ہم منصب بورس جانسن سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان کو ریڈلسٹ سے نکالنے کی درخواست کی تھی ، اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے برطانوی وزیر صحت کو خط لکھا تھا ،خط میں پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کے معاملے پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

Leave a Reply