کوئٹہ مسلم لیگی عہدیداروں کا اہم اجلاس

کوئٹہ(ہم دوست) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان کےاعلامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ آفس کوئٹہ میں کوئٹہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ کے صدر سابق مئیر کوئٹہ محمد رحیم کاکڑ کی زیر صدارات اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں کوئٹہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ کے صدر رحیم کاکڑ اور کابینہ کا مشرکہ طور پر کہنا تھا کہ تنقید براۓ تعمیر ہر کارکن کا آئینی اور جمہوری حق ہے اور جب تک پارٹی میں مکمل آئین اور جمہوریت بحال نہیں ہوتا ہمارا یہ جدوجہد جاری رہیگا جب تک نام نہاد قائم مقام صوبائی صدر اپنے آپ پر پارٹی آئین اور ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ بالا تر نہ سمجھے بلوچستان میں پارٹی مزید تباہی کی طرف جائیگی اس وقت پورے صوبے میں ایک فرد کی ڈکٹیٹر شپ پر بغیر آئین کے فیصلے ہورہے ہیں جوکہ پورے بلوچستان بلکہ پورے پاکستان مسلم لیگ ن کیلئے ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے
کابینہ کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی صدر شہباز شریف کے دورہ بلوچستان پر پلے کارڈز اٹھا کر انکے سامنے احتجاج بھی رکارڈ کرایا جائیگا
اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری اور قائم مقام صدر جمال شاہ کاکڑ کے غیر آئینی اقدام اور فیصلوں کے خلاف قرارداد منظور کی گئی

اور اجلاس کے آخر میں سانحہ منگی ڈیم، سانحہ پنجگور کہ شہیدوں اور نواب اکبر بگٹی کی ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی.

Leave a Reply