آج سےکن 11 اضلاع میں لاک ڈاؤن لگ گیا….؟

بذریعہ Tayyab Ali
284 مناظر

پنجاب کے 11 اضلاع میں آج سے 15ستمبر تک لاک ڈاون ، آرڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا
نوٹیفیکیشن کا اطلاق لاہور، راولپنڈی ،فیصل آبادملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب ، بہاولپور، گوجرانوالہ اور رحیم یار خان کے علاقوں میں ہو گا۔ ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔ ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی ان اضلاع میں مجوزہ لاک ڈاون کی شقوں پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔ تمام قسم کی مذہبی ، ثقافتی اور دیگر تقریبات کو انڈور منعقد کرنے پر پابندی ہو گی اس کے علاوہ سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کی موجودگی کی اجازت ہو گی۔
پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی کپیسٹی کو 70سے 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کے دوران کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ریلویز میں کل استعداد کے صرف 70 فیصد مسافر سفر کر پاۓ گے۔ درجہ ذیل بالا 11 اضلاع کے علاوہ باقی تمام اضلاع پر 30 جون کے لاک ڈاؤن آرڈرز کا اطلاق ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply