کورونا میں مبتلا گواہ کے عدالت آنے پر کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد(ھم دوست نیوز)
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں مضاربہ اسکینڈل کیس میں کورونا وائرس کے شکار گواہ کے عدالت میں پیش ہونے کے سبب کمرہ عدالت میں کھلبلی مچ گئی۔کیس کی سماعت کے دوران نیب کے گواہ امیر حیدر ملک نے کہا کہ مجھے کورونا ہے جلدی میرا بیان ریکارڈ کرلیں۔

کورونا متاثر گواہ کے بتانے پراحتساب عدالت نمبر دو کو فوری خالی کر دیا گیا، کورونا سے بچاؤ کیلئے کمرہ عدالت میں ہنگامی بنیادوں پر اسپرے کیا گیا۔
اس موقع پر کورونا متاثر نیب کے گواہ کو فوری طور واپس بھیج دیا گیا۔

Leave a Reply