وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت دبئی ایکسپو کی تیاریوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس

کوئٹہ :(ہم دوست نیوز) ‏وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت دبئی میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی ایکسپو کی تیاریوں پر پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا ۔
اجلاس میں صوبائی وزیرکھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ،وزیراعلی کے پرنسپل سیکرٹری اسفندیار کاکڑ،ڈی جی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سمیت دیگر حکام کی شرکت کی ۔


‏اجلاس کو ڈی جی و پراجیکٹ ڈائریکٹر ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ایکسپو اور کور کمیٹی کی جانب سے دبئی ایکسپو پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کو ایکسپو میں ہونے والی سرگرمیوں، ٹائم لائن اور تھیمز سے متعلق انتظامات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

‏ایکسپو میں کلائمٹ، اسپیس، اربن اینڈ رورل ڈیویلپمنٹ، ایگریکلچر، واٹر، گلوبل گولز، ٹورزم، کلچر پرموشن سمیت دیگر شوکیسنگ تھیمز شامل ہیں۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ایکسپو کے دوران چھ ماہ کے پروگرام کی بھی منصوبہ بندی کررہی ہے۔

‏دبئی میں ہونے والے بین الاقوامی ایکسپو جیسے موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا جائے۔ وزیراعلی بلوچستان نے جام کمال نے ہدایت کی کہ دنیا کو بلوچستان میں کوسٹل اور مائننگ ایریاز میں موجود مواقعوں سے بھی روشناس کرایا جائے۔

‏وزیراعلی بلوچستان نے واٹر، کارپوریٹ فارمنگ، آرگینک کاٹن، مینگروز پلانٹیشن اور وومن ایمپاورمنٹ سمیت دیگر شوکیسنگ تھیمز شامل کرنے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply